ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے ناظم جوکھیو قتل کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔
جج نے تحریری حکم میں کہا کہ رکن سندھ اسمبلی جام اویس کو جیل حکام نے عدالت میں پیش نہیں کیا، جنہوں نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا بلڈ پریشر ہائی ہے، اس لیے پیش نہیں کرسکتے۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ مدعی مقدمہ افضل جوکھیو عدالت میں پیش ہوا، ملزمان اور مدعی کے وکلاء نے صلح نامے کی درخواست دائر کی۔
عدالت نے صلح نامے کی درخواست پر نادرا، متعلقہ ایس ایچ او اور مختیار کار سے رپورٹ طلب کی اور مقتول کے ورثاء سے متعلق اشتہار بھی شائع کرانے کا حکم دیا۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ آئندہ سماعت پر صلح نامے کی درخواست پر دلائل ہوں گے جبکہ 15 اکتوبر کو کیس میں فرد جرم سے متعلق بھی سماعت ہوگی۔
کیس کے گواہ مظہر جونیجو نے تمام ملزمان کو شامل کرنے کی درخواست دائر کی، جس پر ملزمان کے وکلاء کو نوٹس جاری کردیا گیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے کیس کی مزید سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
Comments are closed.