ناظم جوکھیو قتل کیس کے تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لے لی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم این اے جام عبد الکریم اور رکنِ سندھ اسمبلی جام اویس کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے دیگر ملزمان نیاز سالار، حیدر علی، میر علی، محمد معراج اور جام احمد جمال کے نام بھی ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی ہے۔
وفاقی کابینہ کے سرکولیشن کے ذریعے ناظم جوکھیو قتل کیس میں ملزمان عطاء محمد اور زاہد کے نام بھی ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ وزارتِ داخلہ نے سمری منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو بھجوائی تھی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی نے ناظم جوکھیو قتل کیس کے ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی۔
Comments are closed.