جمعہ 7؍صفر المظفر 1445ھ25؍اگست 2023ء

ناظم آباد میں شہری نے اسٹریٹ کرائم کی واردات ناکام بنادی

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں شہری نے اسٹریٹ کرائم کی واردات ناکام بنادی، واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈلیوری بوائے ایک گھر کے باہر کھڑا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ملزم آتا ہے، ملزم نے اسلحے کے زور پر ڈلیوری بوائے سے موبائل اور دیگر اشیاء چھینیں۔

اسی دوران ڈلیوری بوائے نے ملزم کو پکڑ لیا اور اس سے گتھم گتھا ہوگیا، ڈیلیوری بوائے نے ملزم کا اسلحہ چھینا، جس کے بعد ملزم وہاں سے پیدل ہی فرار ہوگیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.