وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی کے بڑے دعوے کردیے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ میں کلین سوئپ کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی پی کی پنجاب میں پوزیشن بہتر ہے، وفاق میں اچھی پوزیشن حاصل کرے گی اور بلاول بھٹو وزیراعظم بنیں گے۔
ناصر شاہ نے یہ بھی کہا کہ وہ یہ نہیں کہہ رہے کہ پیپلز پارٹی کو سادہ اکثریت ملے گی، لیکن پیپلز پارٹی سنگل لارجیسٹ پارٹی کے طور پر سامنے آئے گی۔
اُن کا کہنا تھاکہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کےنتائج سب کے سامنے ہیں۔
Comments are closed.