بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ناصر حسین بائیں ہاتھ کے پاکستانی فاسٹ بالرز کے معترف

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان  ناصر حسین کی جانب سے پاکستان کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بالرز کی تعریف کی گئی ہے۔

ناصر حسین نے پاکستانی بالرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بائیں ہاتھ کے بالرز بھارت کے لیے مشکلات کا سبب بنتے ہیں، شاہین آفریدی نے بھارت کے پرخچے اڑا دیے تھے۔

سابق کپتان انگلینڈ ناصر حسین کا کہنا ہے کہ بھارت کی کرکٹ ٹیم کو بائیں ہاتھ کے فاسٹ بالروں کے سامنے مشکل ہوتی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2017ء کے فائنل میں محمد عامر نے بھارتی بیٹرز کو اڑا کر رکھ دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.