جمعرات 29؍رمضان المبارک 1444ھ20؍اپریل 2023ء

ناسا کی خلائی سیٹلائٹ یوکرین میں گر کر تباہ ہونے کی تردید

ناسا نے اس بات کی تردید کی ہے کہ اس کا خلائی سیٹلائٹ یوکرین میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

یوکرین کی فضائیہ کا کہنا تھا کہ دارالحکومت کیف میں دیکھی گئی دہشت ناک اور پراسرار چمک سیٹلائٹ یا شہابیہ گرنے کے سبب ہوئی تھی۔

اس موقع پر سائرن بجائے گئے تھے جس سے لوگ خوف وہراس کا شکار ہوگئے تھے کہ 21 برس بعد زمین پر گرنے والا ناسا کا سیٹلائٹ کیف کی جانب تو نہیں آگیا۔

ناسا نے وضاحت کی ہے کہ اس کا سیٹلائٹ ابھی فضا ہی میں ہے۔

یہ واضح نہیں کہ یوکرین پر دیکھی گئی پراسرار چمک کی وجہ کیا تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.