ناسا کی خلائی گاڑی نے مریخ پر قدیم جھیل کا پتہ لگا لیا۔ ناسا نے مریخ پر موجود چٹان پر کی جانے والی تحقیق میں ایک قدیم جھیل کے آثار پائے ہیں۔
ناسا کی روبوٹک گاڑی کو یہ آثار مریخ میں ایک ایسے مقام سے گزرتے ہوئے ملے ہیں جسے تحقیقی زبان میں ’’سلفیٹ بیرنگ یونٹ‘‘ کہا جاتا ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہاں موجود چٹانیں اس وقت بنیں جب مریخ کی سطح خشک ہوتی چلی گئی۔
ماہرین کے مطابق یہ اب تک کے مشن میں پانی اور لہروں کے واضح شواہد ہیں جو انہیں ملے ہیں۔
Comments are closed.