گھروں اور آفسز میں سجاوٹ کے لیے استعمال ہونے والے فش باؤل میں موجود ایک نازک سی گولڈ فش آخری کتنی بڑی ہوسکتی ہے؟ یہ دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے۔
امریکی ریاست مینیسوٹا کے ایک گاؤں برنس وائل کی انتظامیہ نے اپنے شہریوں کے ایک حیرت زدہ انتباہ جاری کیا۔
برنس وائل کی انتظامیہ نے مقامی شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے گھر میں رکھے باؤل کی گولڈ فش کو "کیلر لیک” میں نہ ڈالیں۔
انھوں نے تصاویر دکھاتے ہوئے بتایا کہ آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ آپ کی چھوڑی گئی یہ نازک سی گوڈ فش آخر کتنی بڑی ہوسکتی ہے۔
انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اس جھیل میں یہ مچھلیاں بڑی تعداد میں جمع ہوچکی ہیں جبکہ ان کے باعث جھیل کا پانی بھی آلودہ ہورہا ہے۔
Comments are closed.