ہفتہ2؍ربیع الثانی 1444ھ29؍اکتوبر 2022ء

نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائن پر دھماکے برطانیہ نے کروائے، روسی وزارت دفاع

روس کا کہنا ہے کہ یورپ کو گیس فراہم کرنے والی روسی پائپ لائنوں پر دھماکوں میں برطانیہ ملوث ہے۔

روس کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائن دھماکوں میں برطانوی بحریہ کے ماہرین ملوث ہیں۔

وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ برطانوی بحریہ کے اہلکار نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائن پر دہشتگرد حملے میں ملوث تھے۔

برطانوی بحریہ کے ماہرین نے حملے کی منصوبہ بندی اور عملدرآمد میں حصہ لیا۔

یاد رہے کہ بالٹک سمندر میں نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائنوں میں 26 ستمبر کو دھماکے ہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.