صرف 3 دن کیلئے مرمت کے نام پر بند نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائن کے ذریعے یورپ کو گیس کی سپلائی بحال نہ ہو سکی۔
اس حوالے سے روسی گیس فراہم کرنے والی کمپنی گیزپروم نے اعلان کیا ہے کہ اس کے سسٹم کی خرابی ابھی دور نہیں ہوئی اور اب نامعلوم مدت تک کیلئے یہ پائپ لائن بند رہے گی۔
واضح رہے کہ روس نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائن یکم سے تین ستمبر تک یعنی 3 دن کیلئے مرمت کیلئے بند رہے گی۔
یہ کام اس سال میں دوسری مرتبہ ہوا تھا جس پر خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ روس یہ پائپ لائن مقررہ وقت پر نہیں کھولے گا۔
یورپین یونین کی جانب سے یوکرین پر جنگ مسلط کرنے کے بعد روس پر پابندیوں کے جواب میں روس کے پاس توانائی کا ہتھیار ہی باقی ہے اور یہ خدشہ درست ثابت ہوا ہے۔
روس کے گیس نہ بحال کرنے کے فیصلے سے خدشہ ہے کہ اب جرمنی کو گیس نہیں ملے گی اور اسے سردیوں کیلئے اسٹاک بھی نہیں کیا جا سکے گا۔
اس طرح گیس کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگا اور اس کے استعمال کیلئے راشننگ بھی کرنا پڑے گی۔
دوسری جانب روس کے اس فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے ہوئے یورپین کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ گیزپروم کا آج سہ پہر کا اعلان ہے کہ وہ نارڈ اسٹریم1 کو ایک بار پھر جھوٹے بہانوں کے تحت بند کر رہا ہے، ایک سپلائر کے طور پر اس کے ناقابل اعتبار ہونے کی ایک اور تصدیق ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ روس کے گھٹیا پن کا بھی ثبوت ہے کیونکہ وہ معاہدوں کا احترام کرنے کے بجائے گیس جلنے کو ترجیح دیتا ہے۔
Comments are closed.