وفاقی حکومت نے نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ سے منصوبہ مکمل کرنے کیلئے بریفنگ لی جائے گی،وفاقی وزیر احسن اقبال بھی منصوبہ پر بریفنگ لیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نارووال اسپورٹس سٹی منصوبہ مکمل کرنے کیلئے سفارشات مرتب کی جائیں گی، منصوبے کے تحت 14 مختلف کھیلوں کے اسٹیڈیمز بنائے جانے تھے۔
نارووال اسپورٹس سٹی منصوبہ 2018ء میں تکمیل کے آخری مراحل میں تھا تاہم عمران خان کے دورِ حکومت میں منصوبے کو 100 فیصد مکمل نہیں ہونے دیا گیا۔
Comments are closed.