احتساب عدالت اسلام آباد نے نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس کی سماعت کو 6اکتوبر تک ملتوی کر دیا۔
احسن اقبال سمیت دیگر ملزمان نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس کی سماعت کے دوران اسلام آباد کی احتساب عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کے گواہ اظہار احمد کا بیان مکمل ہو گیا، جس کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہ طلب کر لیئے۔
نیب کے گواہ کی جانب سے تفتیشی افسر کو پیش کردہ دستاویزات عدالت میں پیش کر دی گئیں۔
احتساب عدالت نے نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس کی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
Comments are closed.