پیر 19؍محرم الحرام 1445ھ7؍اگست2023ء

نارروال سے میاں عثمان رشید اور چوہدری سجاد استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

نارووال سے میاں عثمان رشید نے اپنے گروپ کے ہمراہ استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

نارووال کی سیاسی شخصیت چوہدری سجاد نے بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ہوا جس کی صدارت پارٹی چیئرمین جہانگیر ترین اور صدر عبدالعلیم خان نے کی۔

اس موقع پر آئی پی پی رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ نارووال سے بڑے سیاسی گروپ کو آئی پی پی میں خوش آمدید کہتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ عام آدمی کی خوشحالی کیلئے بہترین پالیسیاں تشکیل دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے عام آدمی کے ریلیف کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا منشور تیار کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.