نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا میں تولیہ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 20 گھنٹے سے زائد گزرنے کے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا۔
متاثرہ فیکٹری میں 8 فائر ٹینڈرز اور اسنارکل کی مدد سے تیسری منزل پر آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔
فیکٹری میں تنگ جگہ ہونے کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی) کے صدر فیصل معیز نے کہا ہے کہ فائر بریگیڈ کی نااہلی کے باعث آگ مکمل طور پر بجھ نہیں سکی اور اسنارکل بھی دیر سے بھیجی گئی۔
Comments are closed.