بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نارتھ کراچی: پولیس مقابلہ، ملزم عمران لمبا ساتھی سمیت گرفتار

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں محمد شاہ قبرستان کے قریب پولیس مقابلے کے بعد زخمی ملزم عمران لمبا سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق نارتھ کراچی میں محمد شاہ قبرستان کے قریب پولیس اور منشیات فروشوں میں مقابلہ ہوا ہے۔

فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے زخمی منشیات فروش سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

کراچی مومن آباد فقیر کالونی میں پولیس نے مقابلے…

گرفتار ملزمان کی شناخت انتہائی مطلوب منشیات فروش عمران عرف لمبا اور اس کے ساتھی کی شناخت مشتاق کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق منشیات فروش عمران لمبا کے خلاف 20 مقدمات درج ہیں۔

ملزم پولیس پر دستی بم حملوں اور مقابلے کے کیسز میں بھی گرفتار ہو چکا ہے، ملزمان کے قبضے سے منشیات، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.