نارتھ ناظم آباد میں فلیٹ سے خاتون کی لاش ملی ہے، پولیس حکام کے مطابق خاتون گھر میں اکیلی رہتی تھی اور بھائی پڑوس میں رہتا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق خاتون غیر شادی شدہ اور نفسیاتی امراض کا شکار تھی۔
پولیس کے مطابق بھائی کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات کھانا دے کر سوگئے تھے، شام کو واقعے کا علم ہوا۔
پولیس حکام کے مطابق خاتون کی موت طبی معلوم ہوتی ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.