رائیونڈ میں شوہر نے بیوی کے میکے سے واپس نہ آنے پر اپنے ہی گھر کو آگ لگادی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ناراض بیگم میکے سے واپس نہ آئی تو شوہر نے گھر کو تالا لگاکر آگ لگادی، جس سے گھر میں رکھا دو بیٹیوں کا سارا جہیز جل کر خاک ہوگیا۔
رائیونڈ میں پیش آئے واقعے پر گھر میں لگی آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ طلب کرنا پڑی۔
پولیس کے مطابق ملزم نشے کا عادی ہے، بیوی سے جھگڑا ہوا تو وہ گھر چھوڑ کر چلی گئی، واپس نہ آئی تو ملزم نے گھر جلادیا۔
Comments are closed.