بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نادہندہ مالکان گاڑیوں کا ٹیکس فوری جمع کروائیں، مکیش چاولہ

سندھ کے صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاؤلہ کا کہنا ہے کہ ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کے مالکان فوری ٹیکسز جمع کرا دیں۔

ترجمان محکمۂ ایکسائز کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ گاڑیوں کے مالکان سے ٹیکس وصولی کی مہم 16 مئی سے 3 جون تک جاری رہے گی۔

انہوں نے بتایا کہ پہلی مرتبہ گاڑیوں کے مالکان کی سہولت کے لئے موقع پر ٹیکس ادائیگی کی سہولت موجود ہوگی۔

ترجمان کے مطابق پہلے مرحلے میں یہ سہولت صرف کراچی میں فراہم کی جارہی ہے۔

محکمۂ ایکسائرز کے ترجمان کا مزید کہنا تھا اب ٹیکس نادہندہ گان اپنے ٹیکسز روڈ چیکنگ مہم کے دوران ہی ادا کرسکیں گے۔

 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.