جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

نادرا کا انوکھا کارنامہ، ایک لڑکے کی تین مائیں بنا ڈالیں

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے انوکھا کارنامہ انجام دیتے ہوئے ایک لڑکے کی 3 مائیں بنا ڈالیں۔

عمر رضا نامی لڑکے کی والدہ نے نادرا کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نادرا ریکارڈ کے مطابق ان کے 17 سالہ بیٹے کی تین مائیں ہیں۔

 سندھ ہائیکورٹ میں خاتون کی نادرا کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی اور نوٹس جاری کرتے ہوئے نادرا سے جواب طلب کرلیا۔

گلشن اقبال کی رہائشی خاتوں نے دائر درخواست میں موقف اپنایا کہ نادرا ریکارڈ کے مطابق17سالہ نوجوان عمر رضا کی تین تین مائیں ہیں نوجوان عمر رضا کے والدین میں علیحدگی ہوگئی ہے ایک جگہ دادی ماں ہے، تو دوسری جگہ سوتیلی ماں والدہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.