اتوار 22؍جمادی الثانی 1444ھ15؍جنوری 2023ء

نادرا آفس میں منیجر اور ملازمین پر تشدد کی ویڈیو

شکر گڑھ میں نادرا آفس عملے کے مبینہ طور پر تاخیری حربے اور ناروا رویے کے خلاف ملزمان نے منیجر اور ملازمین کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا، واقعے کی سی سی ٹی وی جیو نیوز کو موصول ہوگئی۔

تھانہ سٹی میں درج ایف آئی آر رپورٹ کے مطابق ملزمان نے نادرا آفس کے اہلکار اور منیجر کو لاتوں گھونسوں اور تھپڑوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

 سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان نے نادرا اہلکار کو سیٹ سے اٹھا کر تھپڑوں اور گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور مارتے ہوئے نادرا آفس سے باہر لے جا کر زد و کوب کیا۔

نادرا منیجر کی مدعیت میں پولیس نے 12 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، تاہم کوئی ملزم گرفتار نہ کیا جا سکا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.