آمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ کیس میں نیب لاہور نے سابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فرح خان 20 جولائی کو متعلقہ دستاویزات کے ہمراہ پیش ہوں۔
نیب کا کہنا ہے کہ فرح خان اور دیگر کے خلاف ناجائز اثاثوں اور منی لانڈرنگ کی انکوائری کر رہے ہیں۔
دوسری جانب پنجاب کے وزیر داخلہ عطاء اللّٰہ تارڑ نے بھی بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان کے بھیجے گئے 6 ارب روپے کے ہتک عزت کے لیگل نوٹس کا جواب دے دیا۔
عطا تارڑ کے وکیل نے کہا کہ فرح خان پہلے بھی ہر جگہ فرح گوگی کے نام سے مشہور ہے، فرح خان کے میرے موکل عطا تارڑ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔
وکیل عطا تارڑ نے کہا کہ فرح خان نے قومی خزانے سے اربوں روپے لوٹے، فرح خان نے احسن جمیل گجر اور بشریٰ بی بی کے ساتھ کرپشن کے ریکارڈ توڑے۔
Comments are closed.