بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نااہل ٹولے نے ساڑھے 3 برس کی محنت ہفتوں میں برباد کردی، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ نااہل ٹولے نے معاشی استحکام کی ساڑھے 3 برس کی محنت ہفتوں میں برباد کردی۔

عمران خان کی قیادت میں پارٹی کی سینئر قیادت اور معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا، جس میں سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کی سربراہی میں خصوصی ٹیم قائم کی گئی ہے۔

خصوصی ٹیم میں سیاسی اور معاشی ماہرین شامل ہیں، جو پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کی معاشی قیمت سے متعلق عمران خان کو آگاہ کرے گی۔

دوران اجلاس عمران خان نے کہا کہ اچھی بھلی مستحکم اور ترقی کرتی معیشت کو بیرونی سازش کے ذریعے تباہی کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو سیاسی عدم استحکام کا شکار کرکے بغیر تیاری کے نااہل اور نالائقوں کے ٹولے کو مسلط کیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ملک کو معاشی تباہی کی دلدل سے نکالنے کا واحد راستہ صاف شفاف فوری انتخابات ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عوام بدترین مہنگائی، بجلی کی ہوشربا قیمتوں کی بھینٹ چڑھ رہی ہے، تحریک انصاف معیشت کی بحالی کا مکمل روڈ میپ تیار کرے گی، ملک کو معاشی تباہی کی دلدل سے نکالنے کا واحد راستہ فوری انتخابات ہیں۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال اور ابتر معاشی حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، شوکت ترین کی ملکی معیشت کو بہتری کی راہ پر ڈالنے کی حکمت علی پر بریفنگ دی۔

انہوں نے بریفنگ میں غریبوں کو معاشی تباہی کے بدترین اثرات سے محفوظ رکھنے کی حکمت عملی بھی گفتگو کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.