پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ نااہل حکومت زمینی حقائق سے لا علم ہے، حکومت عوام کا معاشی قتل کر رہی ہے۔
حیدر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ ارسا کے چیئرمین کی عمر 74 سال ہے ابھی تک ملازمت پر ہیں، جبکہ وفاقی حکومت نے سندھ سے تعلق رکھنے والے 16 ہزار ملازمین کو نکالا ہے۔
نثار کھوڑو نے کہا کہ ارسا کا چیئرمین سندھ سے مقرر کیا جائے۔
پی پی رہنما نے کہا کہ 5 ستمبر سے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، کیونکہ حکومت نے احتجاج کے سوا دوسرا راستہ نہیں چھوڑا۔
Comments are closed.