جمعہ 16؍محرم الحرام 1445ھ4؍اگست 2023ء

نااہلی کی مدت پوری ہونے پر نوازشریف کی طلال چوہدری کو مبارکباد

قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف نے طلال چوہدری کو توہین عدالت کیس میں ناحق 5 سالہ نا اہلی کی سزا ثابت قدمی سے کاٹنے پر مبارک باد دی ہے۔

نواز شریف نے کہا ہے کہ طلال چوہدری کو توہین عدالت میں ناحق 5 سالہ نا اہلی کی سزا ثابت قدمی سے کاٹنے پر مبارک باد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹے مقدمات، سزاؤں، نااہلیوں اور ہر طرح کے ظلم کو میں نے، میرے ساتھیوں نے صبرو استقامت سے برداشت کیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مجھ سے بانی رہنما، مسلم لیگ ن نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف بیان لینےکی کوشش کی گئی۔

نواز شریف نے کہا کہ مگر ناانصافی پر مبنی ان فیصلوں کی سزا پاکستان نے بھگتی ہے۔

میاں محمد نواز شریف نے مزید کہا ہے کہ اگر اللّٰہ نے مسلم لیگ ن کو دوبارہ موقع دیا تو 2017ء سے بھی بہتر پاکستان بنائیں گے 2017ء کے پھلتے پھولتے پاکستان کو ناانصافی کے فیصلوں نے اس نہج تک پہنچا دیا ہے کہ غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.