اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حیران ہوں کہ ہم کتنی تیزی سے ایک فاشسٹ ریاست کی طرف بڑھ رہے ہیں، سینیٹر اعظم سواتی کو حراست میں تشدد اور بلیک میل کرنے والی ویڈیو انکی بیوی کو بھیجی جانے والی تکلیف کو کوئی کیسے نہیں سمجھ سکتا؟۔
سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری پر درعمل میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نےکہا ہے کہ ناانصافی پر اعظم سواتی کا غصہ اور مایوسی جائز ہے،خاص طور پر سینیٹرز کی طرف سے ان کی حمایت میں اپیلوں کے پندرہ دن سے زیادہ کے باوجود سپریم کورٹ کے دروازے ان کے لئے بند رہے۔
ناانصافی پر انکےقابلِ جواز غصے اور مایوسی کو ہوا اس وقت ملی جب سینیٹرز کیجانب سےگزشتہ دو ہفتوں سے اپنی حمایت میں کی جانےوالی استدعاؤں کے باوجود سپریم کورٹ کے دروازے ان پر بند رہے۔چنانچہ انہوں نے ٹویٹ کیا اور پھر سے دَھر لئے گئے۔ریاست کی اس فسطائیت کیخلاف ہر فرد آواز بلند کرے!
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 27, 2022
عمران خان نے سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری کے حوالے سے کہا کہ وہ ٹویٹ کرتا ہے اور دوبارہ گرفتار ہو جاتا ہے، اس ریاستی فاشزم کے خلاف سب کو آواز اٹھانا ہوگی۔
Comments are closed.