نائیجیریا کی شیف ہلدا ایفیونگ ورلڈ ریکارڈ بنانے کیلئے مسلسل 100 گھنٹوں تک کھانا پکاتی رہیں۔
ہلدا نے جمعرات سے کھانا پکانا شروع کیا اور پیر تک پکاتی رہیں، انہوں نے 55 کھانے کی ترکیبیں استعمال کرتے ہوئے 100 سے زائد پکوان بنائے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کمیٹی کی طرف سے اس بات کی تصدیق آنا باقی ہے کہ تمام شرائط پوری کی گئی تھیں یا نہیں۔
2019 میں بھارتی شیف لتا ٹنڈن نے 87 گھنٹے 45 منٹ تک کھانا پکایا تھا، لتا نے ہلدا کی حمایت میں ایک پیغام بھی سوشل میڈیا پر شائع کیا۔
ہلدا نے کہا کہ وہ نیا ریکارڈ بنانے کیلئے اس لیے بھی بہت پُراعتماد ہیں کیونکہ وہ دنیا کو نائجیریا کے کھانوں سے متعارف کروانا چاہتی ہیں۔
Comments are closed.