نائیجیریا کی ریاست کوگی میں مسلح افراد نے بس پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں مقامی کمپنی کا ملازم بھی شامل ہے جو بھارتی شہری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے بس کے 2 ڈرائیور اور پولیس کے 2 گارڈز بھی ہلاک ہوئے۔
پولیس کے جائے وقوعہ پر پہنچنے سے پہلے ہی حملہ آور فرار ہوگئے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.