جمعرات 8؍محرم الحرام 1445ھ27؍جولائی 2023ء

نائیجر کے صدر محافظوں کے ہاتھوں یرغمال، فوج کا رہائی کیلئے الٹی میٹم

افریقی ملک نائیجر کے صدارتی محل میں محافظوں نے بغاوت کردی۔

 دارالحکومت نیامے سے عرب میڈیا نے بتایا کہ نائیجر کے صدر محمد بازوم کو محافظوں نے یرغمال بنالیا ہے۔ 

عرب میڈیا نے صدارتی محل کے حوالے سے بتایا کہ محل کے محافظوں کی بغاوت میں فوج کا کوئی کردار نہیں۔ 

صدارتی محل میں ہونے والی بغاوت پر شمال مغربی افریقی ملک نائیجر کی مسلح افواج نے اپنے رد عمل کا اظہار کیا اور کہا کہ محافظوں نے صدر کو نہ چھوڑا تو فوج صدارتی محل پر دھاوا بول دے گی۔ 

عرب میڈیا کے مطابق محافظوں کی بغاوت کے باوجود صدارتی محل میں صورتحال کشیدہ نہیں۔ 

عرب میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ صدارتی محل کے محافظوں کی بغاوت کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.