نائجیریا سے حج ادائیگی کے لیے سعودی عرب آنے والی خاتون کے یہاں مکہ میں بچے کی ولادت ہوئی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق خاتون 7 ماہ کی حاملہ تھی جس نے اسپتال میں بچے کو جنم دیا۔
رپورٹس کے مطابق نائجیریا کے نیشنل حج کمیشن کلینکس کی میڈیکل ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر عثمان گلادیما نے کہا ہے کہ حاملہ عازمین نے اس مشورے کو نظر انداز کیا کہ انہیں حج کے لیے نہیں آنا چاہیے۔
ان کا کہنا ہے کہ مکہ میں ہم نے 3 کلینکس قائم کیے ہیں اور مزید حاجیوں کے آنے کے بعد 7 کلینکس بنانے کا منصوبہ ہے، ہماری کوششوں کے باوجود بہت سے حجاج اپنی دوائیں لے کر نہیں آتے۔
Comments are closed.