
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے دوسرے میچ میں نائب کپتان شان مسعود کو نہ کھلانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
پاکستان ٹیم کو حتمی شکل کپتان بابر اعظم، ثقلین مشتاق اور چیف سلیکٹر شاہد آفریدی دے رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کامیابی کی صورت میں تیسرے ون ڈے میں شان مسعود کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔
تیسرے ون ڈے میں فاسٹ بولرز کو آرام دے کر محمد حسنین اور شاہ نواز دھانی کو موقع دیاجاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
Comments are closed.