گزشتہ روز پنجاب کے 39 ویں گورنر کا منصب سنبھالنے والے بلیغ الرحمن اس سے پہلے بھی کئی بڑے عہدوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔
21 دسمبر 1970 کو بہاولپور میں پیدا ہونے والے بلیغ الرحمٰن نے صادق پبلک اسکول سے تعلیم حاصل کی بعد ازاں او لیول کیمبرج یونیورسٹی سے پاس کیا اور گولڈ میڈل بھی حاصل کیا۔
اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکا چلے گئے ، امریکا کی یونیورسٹی آف پنسلوینیا سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں گریجوایشن کی۔
52 سالہ میاں بلیغ الرحمن پہلی بار 2008 کے عام انتخابات میں ن لیگ کے ٹکٹ پر این اے 185 سے ایم این اےمنتخب ہوئے، دوسری بار 2013 میں بہاولپور کے حلقہ این اے 185 سے ن لیگ کے ٹکٹ پر 88 ہزار ووٹ لےکر رکن قومی اسمبلی بنے۔
نومبر 2013 میں انہیں نواز شریف کابینہ میں وزیر مملکت برائے داخلہ اور انسداد منشیات کا چارج دیا گیا۔ وہ جولائی 2017 تک اس عہدے پر رہے۔
اگست 2017 میں شاہد خاقان عباسی کے دور میں وفاقی وزیر تعلیم و تربیت کا قلمدان سونپا گیا۔ تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے بعد ن لیگ نے بلیغ الرحمٰن کو گورنر پنجاب نامزد کیا اور 30 مئی 2022 کو صدر مملکت عارف علوی نے اسکی منظوری دی۔
Comments are closed.