منگل10؍جمادی الثانی 1444ھ3؍جنوری2023ء

نئے کورونا ویرینٹ کی پاکستان میں موجودگی کی خبر درست نہیں ہے: این آئی ایچ

قومی ادارہ برائے صحت ’این آئی ایچ ‘ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ ایکس بی بی کی پاکستان میں موجودگی کی خبر درست نہیں ہے۔

ترجمان این آئی ایچ کے مطابق کچھ علاقوں میں رپورٹ ہونے والا ایکس بی بی ویرینٹ پرانا ہےاور یہ اومی کرون ہے۔

قومی ادارۂ برائے صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رپورٹ ہونے سے اب تک اومی کرون ویرینٹ کے 29 کیسز سامنے آئے ہیں۔

چین میں پائے جانے والے کورونا وائرس کے نئے ایکس بی بی ویرینٹ کی پاکستان میں تصدیق ہو گئی۔

این آئی ایچ کے مطابق یہ کورونا وائرس کا بی ایف 7 ویرینٹ نہیں ہے جو ہمسایہ ممالک میں رپورٹ ہو رہا ہے۔

قومی ادارۂ برائے صحت کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان میں بی ایف 7 ویرینٹ کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ چین میں پائے جانے والے کورونا وائرس کے نئے ایکس بی بی ویرینٹ کی پاکستان میں تصدیق ہو گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.