جمعہ 4؍ذوالحجہ 1444ھ23؍جون 2023ء

نئے چیئرمین پی سی بی الیکشن کیلئے خصوصی اجلاس 27 جون کو طلب

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے الیکشن کمشنر نے بورڈ کے نئے چیئرمین کے انتخابات کے لیے بورڈ آف گورنرز کا خصوصی اجلاس 27 جون کو طلب کرلیا گیا۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق بورڈ آف گورنرز (بی او جی) کا خصوصی اجلاس منگل کو دوپہر 2 بجے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا۔

اجلاس میں بورڈ آف گورنرز کے اراکین بی او جی میں سے چیئرمین کا انتخاب کریں گے۔

پیٹرن پی سی بی کے نامزد کردہ ذکاء اشرف پی سی بی چیئرمین شپ کے عہدے کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.