چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سجاد غنی کی تعیناتی لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ میں میاں داؤد ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سجاد غنی کی بطور چیئرمین واپڈا تعیناتی میرٹ اورقانون کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت منظورِ نظر افراد کو اہم عہدوں پر تعینات کر کے نواز رہی ہے، سجاد غنی کی تعیناتی کیلئے کسی قانون، میرٹ اور شفافیت کو مد نظر نہیں رکھا گیا۔
انہوں نے درخواست میں استدعا کی کہ عدالت سجاد غنی کی تقرری کالعدم قرار دے۔
Comments are closed.