وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نئے چیئرمین نیب کے لیے شہباز شریف سے مشاورت نہیں کریں گے، نیب نے شہباز شریف کو ملزم ڈکلیئر کیا ہوا ہے، شہباز شریف سے اگلےچیئرمین نیب کےبارے میں پوچھنےکا مطلب ملزم سے پوچھیں کہ اس کا تفتیشی کون ہوگا۔
جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر قانون، اٹارنی جنرل اس پر کام کر رہے ہیں جو حل لے کر آئیں گے اس پر عمل کریں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ یہ طے ہے کہ چیئرمین نیب کے تقرر کے لیے شہباز شریف سے مشاورت نہیں کریں گے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کے سامنے کشمیر کا معاملہ اٹھایا، کلبھوشن کو گرفتار کیا گیا تو نواز شریف نے اس پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ آج نوازشریف اور اشرف غنی ایک جیسی زندگی گزار رہے ہیں، نواز شریف اور اشرف غنی ڈالر لے کر باہر چلے گئے۔
Comments are closed.