نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کے لیے مشاورتی عمل آئندہ ہفتے شروع کرنے کا امکان ہے۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت وزیرِ اعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی پہلے وزیرِ اعظم عمران خان سے چیئرمین نیب کے لیے بذریعہ خط نام طلب کریں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے موصول ہونے والے نام قائدِ حزبِ اختلاف کو بھیجیں گے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ کسی ایک نام پر اتفاق نہ ہوا تو تعیناتی کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو جائے گا۔
Comments are closed.