جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

نئے پارٹی چیئرمین کا نام فائنل نہیں ہوا، شعیب شاہین

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان شعیب شاہین نے کہا ہے کہ فی الحال نئے پارٹی چیئرمین کا نام فائنل نہیں ہوا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں شعیب شاہین نے کہا کہ نئے پارٹی چیئرمین کے نام پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی الیکشن میں چیئرمین عمران خان حصہ نہیں لیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد نئے پارٹی چیئرمین کے نام کا فیصلہ ہوگا۔

شعیب شاہین نے یہ بھی کہا کہ توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آئے تو پھر پارٹی چیئرمین کا فیصلہ ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر خان نے بھی پی ٹی آئی کے نئے چیئرمین کے انتخاب کے معاملے پر جیو نیوز سے گفتگو کی۔

ان کا کہنا تھا کہ نیا پارٹی چیئرمین منتخب کرنے کا فیصلہ جمعہ کو ہوگا، ابھی تک پی ٹی آئی کے چیئرمین سے متعلق فیصلہ نہیں ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.