قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے لیے 65 درخواستیں پی آئی اے شعبہ ایچ آر کو موصول ہو گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے بورڈ کی ایچ آر کمیٹی 20 فروری کو درخواستوں کی جانچ پڑتال کرے گی۔
جانچ پڑتال کے بعد پی آئی اے کا بورڈ شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کے انٹرویو کرے گا۔
واضح رہے کہ پی آئی اے کے سی ای او کا عہدہ اپریل 2022ء سے خالی ہے۔
ایئر وائس مارشل عامر حیات پی آئی اے کے قائم مقام سی ای او کے طور پر ذمے داری نبھا رہے ہیں۔
ایئر مارشل ارشد ملک 3 سال کا کنٹریکٹ ختم ہونے پر سی ای او کے عہدے سے سبکدوش ہو گئے تھے۔
Comments are closed.