نئے سال کے پہلے روز 2000 پوائنٹس کی تیزی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں سال کے دوسرے روز کاروبار کا منفی رجحان رہا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس نے سال کے دوسرے روز کاروبار کا آغاز 400 سے زائد پوائنٹس مثبت ہو کر 65 ہزار پوائنٹس سے اوپر کیا۔
البتہ مثبت رجحان مرحلہ وار کم ہوتا رہا، انڈیکس نے کاروباری دن کا اختتام 312 پوائنٹس کم ہو کر 64 ہزار 349 پر کیا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس ایک ہزار 120 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
حصص بازار میں آج 67 کروڑ 16 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 24 ارب 45 کروڑ روپے سے زائد رہی۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 50 ارب روپے کم ہو کر 9 ہزار 292 ارب روپے رہی۔
Comments are closed.