بدھ30؍ذوالحجہ 1444ھ 19جولائی 2023ء

نئے اسلامی سال کا آغاز، غلاف کعبہ کی تبدیلی

نئے اسلامی سال کے آغاز پر خانۂ کعبہ کا غلاف تبدیل کردیا گیا، غلاف کعبہ کی تیاری پر 2 کروڑ سعودی ریال سے زیادہ لاگت آئی ہے۔

غلاف کی تبدیلی نماز عشاء کے بعد شروع کی گئی، اس موقع پر کعبتہ اللّٰہ کے چاروں جانب حفاظتی بیریئر لگائے گئے۔

نئے غلافِ خانہ کعبہ کو تبدیل کرنے کے لیے اسے مسجد الحرام تک ٹرکوں کے ذریعے منتقل کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔

غلاف کعبہ کی تبدیلی کا عمل 3 سے 4 گھنٹوں میں مکمل کیا گیا۔

واضح رہے کہ غلاف کعبہ سلک، سونے اور چاندی کے تار سے سلائی اور کڑھائی کرکے تیار کیا جاتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.