وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کی سربراہی میں گزشتہ روز حلف اٹھانے والی وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس دارالحکومت اسلام آباد میں جاری ہے۔
کابینہ کے اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈا پیش کیا جائے گا، وفاقی کابینہ کو ای کیبنٹ سسٹم پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی کابینہ کو اہم امور کے علاوہ ملک کی معاشی اور اقتصادی صورتِ حال پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ کو امن و امان سمیت توانائی پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری کا امکان بھی ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ 19 اپریل کے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔
واضح رہے کہ ن لیگ اور اتحادیوں پر مشتمل 34 رکنی نئی وفاقی کابینہ نے گزشتہ روزحلف اٹھا لیا ہے۔
وفاقی وزراء نے حلف اٹھانے کے بعد اپنی وزارتوں کی ذمے داریاں بھی سنبھال لی ہیں۔
Comments are closed.