
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں دیوالی پر پٹاخے پھوڑنے کی پابندی عائد کر دی گئی، بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی حکومت نے پٹاخے پھوڑنے والوں کو جیل بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر ماحولیات گوپال رائے نے اعلان کیا ہے کہ دیوالی پر پٹاخے چلانے والوں کو چھ ماہ قید کی سزا ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق پٹاخے چلانے والوں کو 200 روپے جرمانہ بھی کیا جائے گا۔
یہ پابندی موسم سرما کی شدید آلودگی سے نمٹنے کے لیے لگائی گئی ہے، فضائی معیار کی رینکنگ میں نئی دہلی 4 سال سے دنیا کا آلودہ ترین دارالحکومت ہے۔
Comments are closed.