بھارت میں نئی دہلی خواتین کے لیے سب سے غیر محفوظ شہر قرار پایا ہے۔
نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو کے تازہ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سال 2021 میں روزانہ دو کم عمر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات پیش آئے۔
دہلی میں سالانہ بنیادوں پر خواتین کے خلاف جرائم میں 15 فیصد اضافہ ہوا، 14 ہزار جرائم رپورٹ ہوئے۔
پچھلے سال نئی دہلی میں 1200 زیادتی کے کیسز رپورٹ ہوئے، اس حوالے سے کولکتہ محفوظ ترین شہر قرار پایا جہاں پورے سال میں 11 زیادتی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔
دہلی میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے 833 واقعات رپورٹ ہوئے، یہ بھارت کے کسی بھی شہر میں بچوں کے خلاف جرائم کا سب سے بڑا ریکارڈ ہے۔
Comments are closed.