پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک پر دستخط ہوگئے، انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن کے پاس مطلوبہ تعداد سے زیادہ نمبر ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی حکومت بنانے کا کوئی مقصد ہے نا کوئی منطق ہے، نئی حکومت کے حق میں نہیں ہیں، اس سے ملک، سیاست کو نقصان ہوگا۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمارا الیکشن چوری ہوا ہے، ملک کے الیکشن نظام میں کوئی خرابی نہیں۔
انہوں نے تحریک عدم اعتماد پر بات ہوئے کہا کہ نمبرز پورے ہیں، مطلوبہ تعداد سے زیادہ نمبر ہیں، لوگ آرہے ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ پی ٹی آئی ٹکٹ کیساتھ گئے تو عوام اچھا سلوک نہیں کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ لینے دینے والی سیاست ناکام رہی ہے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ الیکشن میں ہوتی ہے۔
شاہد خاقان عبداسی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ق) سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات ہوسکتی ہے، تمام صوبائی حکومتیں رہنے دیں، عدم اعتماد وفاق میں ہو رہا ہے، صوبے میں الیکشن نہ کروائیں، کوئی فرق نہیں پڑتا۔
ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے وقت کا تعین مشاورت سے ہوگا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میاں صاحب اور جہانگیر ترین لندن میں ہیں، ملاقات ہوجائے تو اچھا ہے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کے بعد عوام کو رائے کے حق کا موقع دیا جائے، اگلے چند دنوں میں اجلاس طلب کرنے کے لیے تحریک جمع ہوجائے گی۔
Comments are closed.