نئی حکومت میں مسلم لیگ (ن) کے بارہ اور پیپلزپارٹی کے سات وزیر لیے جانے کا امکان ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کے لیے پیپلزپارٹی کے راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے لیے جے یو آئی کے امیدوار کو فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق نئی حکومت میں ایم کیو ایم پاکستان کو سندھ کی گورنر شپ اور پیپلزپارٹی کو پنجاب کی گورنری ملنے کا امکان ہے۔
اسی طرح خیبر پختونخوا کا گورنر جے یو آئی اور بلوچستان کا گورنر بی این پی مینگل سے لیے جانے کی توقع ہے۔
جے یو آئی کے 3 وفاقی وزرا اور ایک وزیر مملکت، ایم کیو ایم کو جہا زرانی سمیت دو وزارتیں، بی اے پی اور بی این پی مینگل کو بھی دو دو وزارتیں ملنے کا امکان ہے جبکہ اے این پی کو وزارت مواصلات دیے جانے کی توقع ہے۔
Comments are closed.