پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نئی حکومت بنائیں گے، انتخابی اصلاحات کے بعد الیکشن ہوں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تشکیل کے وقت بھی ہمارا مطالبہ تھا کہ الیکٹورل ریفارمز کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو فارغ کریں گے، نئی حکومت بنائیں گے۔
رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے 48 گھنٹے کی بات ذمے داری سے کی ہوگی۔
انہوں نے اسٹیبلشمنٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد ہی کہا جاسکتا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہے یا نہیں۔
خیال رہے کہ اسی پروگرام میں شرکت کے دوران مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہ خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نئی حکومت بنانے کا کوئی مقصد ہے نا کوئی منطق ہے، نئی حکومت کے حق میں نہیں ہیں، اس سے ملک اور سیاست کو نقصان ہوگا۔
Comments are closed.