the smile on your face lets me know that penpals from america taiwan friend finder li gu yi www gogol ecom filipiono cupid kenyancupid.com login

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نئی افغان حکومت میں خواتین کی کافی تعداد ہوگی، ستانکزئی

قطر میں طالبان سیاسی دفتر کے نائب سربراہ شیر محمد عباس ستانکزئی کا کہنا ہے کہ نئی افغان حکومت میں خواتین بھی  شامل ہوں گی۔

شیر محمد عباس ستانکزئی نے کہا کہ نئی افغان حکومت میں گزشتہ 20 برس حکومت میں رہنے والےافراد شامل نہیں ہوں گے، نئی افغان حکومت جامع اور افغانستان کی تمام اقوام کی نمائندہ ہوگی، نئی افغان حکومت میں تقویٰ دار، پرہیزگار اور تعلیم یافتہ افراد شامل ہوں گے۔

افغانستان کی معروف اینکر بہشتا ارغند نے بھی ملک میں طالبان کے مکمل کنٹرول کے بعد افغانستان کو خیرباد کہہ دیا۔

افغان طالبان کے مذاکراتی ٹیم کے رکن نے یہ بھی کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ نئی حکومت میں خواتین کی کافی تعداد ہوگی، یہ میں نہیں کہہ سکتا کہ خواتین بڑے منصبوں پر فائز ہوں گی یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کابل ایئرپورٹ پر امریکی انخلا کے بعد بحالی کا کام جاری ہے، ایئرپورٹ دو دن میں فعال ہوجائے ہوگا۔

شیر محمد عباس ستانکزئی نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا کہ کابل ایئرپورٹ کی بحالی، مرمت پر 25 سے 30 ملین ڈالر خرچہ ہوگا، ایئرپورٹ کی بحالی اور مرمت پر قطر اور ترکی کی جانب سے مدد کی جائے گی۔

افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کا عمل مکمل ہوگیا، امریکا کے انخلاء کے عمل کے مکمل ہونے پر افغانستان کی سرزمین چھوڑنے والے آخری امریکی فوجی کی تصویر منظرِ عام پر آگئی۔

انہوں نے کہا کہ تین دن میں نئی افغان حکومت کا اعلان ہوجائے گا، قانونی دستاویزات والوں کو افغانستان سے باہر جانے دیا جائے گا ، بغیر پاسپورٹ اور ویزے کے کسی کو بھی افغانستان سے باہر نہیں جانے دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ سب اس افغان حکومت کو تسلیم کریں گے، افغان متحد و متفق ہیں ،دنیا صورتحال سے فائدہ اُٹھائے، ہماری حکومت کو تسلیم کر لیں، افغانستان کے ہمسایہ ممالک کو بھی اس صورتحال سے فائدہ اُٹھانا چاہیے۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل سے 20 سال بعد امریکا کے آخری طیارے کی پروان کے بعد آتش بازی ، فائرنگ اور سجدہ شکر بجا لا کرافغان طالبان نے اپنی جیت کا جشن منایا۔

افغان طالبان کے قطر میں سیاسی دفتر کے نائب نے کہا کہ امریکا سمیت یورپی یونین اور دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتےہیں، قطر میں طالبان سیاسی دفتر کے اراکین مختلف ممالک سے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 15 دن میں افغانستان میں کہیں جنگ نہیں ہوئی، یہ 40 برس میں پہلی مرتبہ ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.