افغان طالبان نے افغانستان میں نئی حکومت کی تشکیل کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم اور کابینہ کے ناموں کا اعلان کردیا۔
افغان دارلحکومت کابل میں نیوز کانفرنس کے دوران ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ محمد حسن آخوند افغانستان کے عبوری وزیراعظم ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملا عبدالغنی برادر عبوری حکومت میں وزیراعظم محمد حسن آخوند کے نائب ہوں گے۔
طالبان ترجمان نے مزید کہا کہ طالبان کے بانی امیر ملا محمد عمر کے صاحبزادے اور ہمارے ملٹری آپریشن کے سربراہ ملا محمد یعقوب عبوری وزیردفاع مقرر کیے گئے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ افغان حکومت میں سراج الدین حقانی کو وزارت داخلہ کی ذمے داری سونپی گئی ہے جبکہ وزارت خارجہ مولوی امیر خان متقی کے سپرد ہے۔
ذبیح اللّٰہ مجاہد نے یہ بھی کہا کہ ملا ہدایت اللّٰہ بدری وزیر خزانہ اور شیخ اللّٰہ منیر نئی افغان حکومت میں وزیر تعلیم ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ خلیل الرحمان حقانی وزیر برائے مہاجرین ہوں گے جبکہ قاری فصیح الدین آرمی چیف ہوں گے۔
Comments are closed.