میہڑ میں آگ سے متاثرہ گوٹھ فیض محمد چانڈیو کے متاثرین کے معمولاتِ زندگی بحال نہ ہوسکے، متاثرین نے عیدالفطر کا دن بھی کھلے آسمان تلے گزارا۔
ضلع دادو کی تحصیل میہڑ کے گاؤں فیض محمدچانڈیو میں 16 دن قبل لگنے والی آگ تو بجھ گئی، لیکن زندگی معمول پر نہ آسکی، متاثرین کی عید بھی شدید گرمی میں کیمپوں میں عزیزوں کو یاد کرتے گزر گئی۔
وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کے چیک بھی پڑے رہ گئے، جیو نیوز کی خبر پر ایکشن ہوا، نادرا کی ٹیم شناختی کارڈ بنانے کا پروسیجر بھی کیا لیکن نادرا کی ٹیم متاثرین کو ہاتھوں میں ٹوکن تھما کر چلی گئی۔
متاثرین کا کہنا تھا کہ عید کے دن بھی ان کی مشکلات میں کمی نہ آسکی، یوں پرمسرت دن کی خوشی بے معنی ہوکر رہ گئی۔
Comments are closed.