ضلع دادو کی تحصیل میہڑ میں پی ٹی آئی کی جانب سے انڈس ہائی وے پر گزشتہ 41 گھنٹوں سے جاری دھرنا ختم کر دیا گیا، پی ٹی آئی رہنما نیاز علی برڑو کی گرفتاری اور میہڑ کے8 وارڈز کے سرکاری نتائج روکنے کے خلاف انڈس ہائی وے پر دھرنا دیا گیا تھا۔
پی ٹی آئی کے رہنما صداقت علی جتوئی نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 8 وارڈز کے روکے گئے سرکاری نتائج جاری کردیئے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کو کامیابی ملی ہے اور اس کے آٹھوں کونسلرز کامیاب قرار پائے ہیں اور انہیں سرکاری نتائج کا لیٹر بھی مل گیا ہے۔
صداقت علی جتوئی کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار رہنما نیاز علی برڑو کو جلد ہی ضمانت پر رہا کردیا جائے گا اور انکی جماعت عدالت سے انصاف کی امید رکھتی ہے۔
Comments are closed.